ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس آئی نے طلبہ سے کہا: سوشل میڈیا پر افواہوں سے رہیں ہوشیار

سی بی ایس آئی نے طلبہ سے کہا: سوشل میڈیا پر افواہوں سے رہیں ہوشیار

Thu, 28 Feb 2019 01:20:03    S.O. News Service

نئی دہلی27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس آئی) نے شاگردوں اور والدین کو بورڈ امتحانات سے پہلے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے ہوشیار رہنے اور نہیں دوررہنے کی صلاح دی ہے۔سی بی ایس آئی کنٹرولر نے ایک عوامی نوٹس میں کہاکہ پہلے ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ غیر اخلاقی عناصر نے یو ٹیوب، فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا فورم پر فرضی ویڈیو ڈال کر افواہیں پھیلائی، اس کے پیچھے واحد منشا شاگردوں، والدین، اسکولوں اور عوام کے درمیان بس وہم پھیلانا رہا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ایسی سرگرمیوں سے باز آنے کی انتباہ اور مشورہ دیا جاتا ہے۔اگر سی بی ایس آئی کے نوٹس میں ایسی کوئی معلومات آتی ہے تو قانون کے مطابق فوری طور پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔ سی بی ایس آئی نے عام لوگوں سے ایسی افواہوں اور بے بنیاد اطلاعات نہیں بڑھانے اور امتحانات میں آسانی سے کام کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔سی بی ایس آئی کی کلاس بارہویں کا امتحان 15 فروری سے شروع ہوکر تین اپریل کو ختم ہوگا۔ کلاس دسویں کے امتحان 21 فروری کو شروع ہو چکے ہیں اور 29 مارچ کو ختم ہوں گے۔


Share: